Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دیوار کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو انتباہ

دیوار کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو انتباہ

لاس اینجلس۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے تین قانون سازوں نے ایک ایسا قانون متعارف کیا ہے، جس کے تحت ایسی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یو ایس۔ میکسیکو سرحد پر تعمیر کی جانے والی بلند دیوار کی تعمیر میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ اسی دوران تین قانون سازوں کے منجملہ ایک ڈیموکریٹک قانون ساز فل لنگ نے کہا کہ کیلیفورنیا کے شہری پُل بناتے ہیں۔ دیواریں نہیں۔ بہ الفاظ دیگر ہم جوڑنے کا کام کرتے ہیں ، منقسم کرنے کا کام نہیں کرتے۔ یہ دیوار ہمارے لئے دیوار شرم ہے اور ہم اس کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ امیگرنٹس بھی امریکہ کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ یو ایس کسٹمس اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے گزشتہ ہفتہ دیوار کی ڈیزائن طلب کی تھیں جو 2000 میل کے رقبہ کا احاطہ کرے گی اور اس کے بعد اسمبلی بل 946 کا ادخال عمل میں آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT