Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دیوار کی زد میں آکر مزدور ہلاک

دیوار کی زد میں آکر مزدور ہلاک

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ غوث نگر میں ایک مزدور دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا، غوث نگر ویکر سیکشن کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شنکر ایک مکان کی چھت پر موجود دیوار کے انہدام میں مصروف تھا کہ بلندی سے نیچے گر پڑا اور دیوار اس کے اوپر گر گئی۔ اس دوران شدید زخمی مزدور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔
اپل میں خاتون پکوان کے دوران جھلس کر فوت
حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ اپل میں ایک خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ کریم النساء بیگم اپل علاقہ کے ساکن محمد بشیر کی بیوی تھی، یہ خاتون گزشتہ ہفتہ اپنے مکان میں جھلس گئی۔ یہ خاتون اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب پکوان میں مصروف تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ خاتون حادثاتی طور پر جھلس گئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT