Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / دیوالی سے پہلے بڑی مقدار میں غیرملکی شراب برآمد

دیوالی سے پہلے بڑی مقدار میں غیرملکی شراب برآمد

پٹنہ،6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں اضلاع مغربی چمپارن، ویشالی اور مظفر پور سے پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کی ہے ۔ حاجی پور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ کے لکشمی نارائن پور گاوں کے ایک چمنی بھٹا پر کل رات چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں سے 150کارٹن غیرملکی شراب، ایک ٹریکٹر اور دو کاریں ضبط کی گئیں۔ مغربی چمپارن ضلع کے نرکٹیا گنج تھانہ علاقہ کے مغربی کیبن کے نزدیک سے پولیس نے آج 240بوتل غیرملکی شراب برآمد کی ہے ۔ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر نرکٹیا گنج مسافر گاڑی سے شراب لیکر آئے ہیں اور اسے سپلائی کرنے جارہے ہیں۔ مظفر پور کے کانٹی تھانہ علاقہ کے بجیلا گاوں سے پولیس کو دوکار سے آٹھ کارٹن غیرملکی شراب ملی ہے ۔ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT