Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / دیوالی پر پرنب مکرجی کی مبارکباد

دیوالی پر پرنب مکرجی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ملک کے عوام کو آج دیوالی کی مبارکباد دی اور روشنیوں کے اس تہوار کو آلودگی سے پاک طریقہ سے مانے پر زور دیا ۔ صدر مکرجی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’امید کرتا ہوں کہ یہ تہوار سارے ملک کے طول و عر ض میں ہمارے عوام کے تمام طبقات کے لئے ترقی و خوشحالی کا باعث ہوگا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں تمام ہندوستانی پر زور دیتا ہوں کہ وہ آلودگی سے پاک انداز میں تہوار منائیں ‘‘ ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی عوام کو دیوالی کی مبارکباد دیئے ہیں ۔

دیوالی کے موقع پر ہند ۔ پاک فورسیس میں مٹھائیوں کا تبادلہ
اٹاری ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دیوالی کے موقع پر آج سرحدوں پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسیس نے مٹھائیوں کا تبادلہ عمل میں لایا ۔ سرکاری ذرائع سے بتایا کہ بی ایس ایف امرتسر سیکٹر کمانڈنٹ بیوپل بیر گوسین نے ایک باسکٹ بھر مٹھائیاں پاکستانی رینجر ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل بلال احمد کو زیرو لائن پر پیش کیں ۔ اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے گلے ملتے ہوئے دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک کے فورسیس میں مٹھائیوں کے تبادلہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان تلخیوں کے باعث کوئی تحائف کا تبادلہ عمل میں نہیں آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT