Sunday , September 24 2017
Home / تجارت / دیوا : فیشن و لائف اسٹائیل ایگزیبیشن کا آغاز

دیوا : فیشن و لائف اسٹائیل ایگزیبیشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : دیوا فیشن اینڈ لائف اسٹائیل ایگزیبیشن کا 3 اگست کو صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ہوٹل تاج کرشنا پر اداکارہ گیتانجلی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ خواتین کے فیشن کو فروغ دینے اس ایونٹ میں نہایت انٹر پرائزنگ اور پروگریسیو ڈیزائنرس کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے ۔ 60 انٹرپرائزس منفرد ڈیزائنوں کی نمائش کریں گے ۔ ڈیزائنر ملبوسات کے وسیع رینج کے علاوہ خوبصورت زیورات بھی موجود ہیں ۔ ہینڈ کرافٹیڈ میٹالک اور نان میٹالک زیورات اور قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سے مرصع ، روایتی زیورات ، چوڑیوں ، پینڈنٹ ، بریس لیٹس ایرنگس کے علاوہ ملبوسات میں ڈیزائنر اور ہینڈ ایمبرائیڈرڈ ساڑیاں ، کرتیاں ، لہنگے ، بچکانہ ملبوسات کے ساتھ ممبئی کے فٹ ویر اور کاسمیٹکس ، گفٹ اشیاء اور کچن کے ساز و سامان ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT