Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دیور کے ہاتھوں بھاوج کے قتل کی واردات

دیور کے ہاتھوں بھاوج کے قتل کی واردات

حیدرآباد۔ 27 اگست (سیاست نیوز) فلک نما کے علاقہ سنجے گاندھی نگر میں پیش آئی ایک واردات میں دیور نے بھاوج کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 32 سالہ رحیمہ کی شادی 14 سال قبل حسام الدین سے ہوئی تھی اور انہیں چار بچے بھی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شوہر سے اختلافات کے سبب رحیمہ نے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور خاتون اپنے دیور قیام الدین سے سنجے گاندھی نگر میں مقیم تھی۔ انسپکٹر فلک نما مسٹر پی یادگری نے بتایا کہ رحیمہ اور قیام الدین گزشتہ 6 ماہ سے سنجے گاندھی نگر میں مقیم تھے اور کل رات دیر گئے معمولی سی بحث و تکرار کے نتیجہ میں قیام الدین نے اپنی بھاوج پر سیلنگ فیان سے حملہ کردیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئی۔ رحیمہ کو علاج کیلئے دواخانہ شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ خاتون کے بھائی رفیق فلک نما پولیس سے شکایت درج کرائی اور پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جبکہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT