Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دیپاکرماکر کو 50 لاکھ روپئے کا انعام ، کے سی آر کا اعلان

دیپاکرماکر کو 50 لاکھ روپئے کا انعام ، کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد ۔ 21 اگسٹ ۔ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریو اولمپکس والٹ جمناسٹکس مقابلوں میں چوتھا مقام حاصل کرنے والی ہندوستانی لڑکی دیپا کارماکر کو 50 لاکھ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’ریو اولمپکس میں ہندوستانی لڑکیوں کا مظاہرہ غیرمعمولی طورپر بہترین رہاہے۔ کے سی آر نے کہا ہے کہ ہندوستانی لڑکیوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اور اُن کی مساعی میں کامیابی کے لئے ساری قوم کو تعاون کرنا چاہئے ‘‘۔ شمال مشرقی ریاست تریپورہ سے تعلق رکھنے والی دیپا نے اولمپکس میں چوتھا مقام حاصل کیا اور محض چند پوائنٹس کی کمی کے سبب میڈل سے محروم رہ گئیں تھیں۔

TOPPOPULARRECENT