Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / دیکھیں:مریض کے رشتہ داروں نے کی ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ

دیکھیں:مریض کے رشتہ داروں نے کی ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ

دھولیہ:شمالی مہارشٹرا کے دھولیہ کے ایک سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرکے ساتھ مبینہ مارپیٹ کا ویڈیو فوٹیج سوشیل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے عہدیدار کے مطابق مذکورہ واقعہ 12مارچ کی رات کا ہے جب مریض کے رشتہ داروں نے ارتھاپیڈک کے سینئر ڈاکٹر موہن کاموناکر کو علاج میں تاخیر کاالزام عائد کرتے ہوئے بے تحاشہ زدکوب کیا ہے۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کو پیٹ سینے اور سر پر گہرے زخم ہیں۔

مذکورہ حملے میں ڈاکٹر کی ایک آنکھ بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھایاجارہا ہے کہ مریض کے رشتہ داروں پر مشتمل ہجوم دھولیہ سیول اسپتال میں ڈاکٹر کو بے تحاشہ زدکوب کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT