Sunday , May 28 2017
Home / Top Stories / دیکھیں: بیوی نے شوہر کی دوسری شادی کا خواب کیاچکنا چور

دیکھیں: بیوی نے شوہر کی دوسری شادی کا خواب کیاچکنا چور

لدھیانہ:پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عورت شادی کی تقریب میں بناء دعوت کے داخل ہوئی اور شیروانی پہننے ہوئے دولھی کو بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے بیچ سڑک پر اسے لال پیلا کردیا۔یہ واقعہ لدھیانے کے ملہار روڈ کے نام سے مشہور ست پال میل سڑک پر کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹس کے مطابق راکھی اور اس کے گھر والے طوفانی انداز میں تقریب گاہ کے اندر داخل ہوئے اور اسے بے تحاشہ مارابعد میں مذکورہ شخص نے حملہ آور خواتین کو پہچانے سے انکارکردیا۔

باوجود اس کے مذکورہ شخص نے دولہن کو نہیں چھوڑا جو شملہ پوری کی رہنی والی بتائی جارہی ہے۔راکھی نے ویشال کمار سونو عمر40 سال پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے راکھی کو طلاق دئے بغیر اپنی عمر سے اٹھارہ سال چھوٹی لڑکی سے شادی کررہا ہے۔

راکھی کے بھائی کا کہنا ہے کہ سونو نے راکھی سے 14سال قبل شادی کی تھی اور دونوں کا ایک لڑکی جس کی عمر 13ہے۔ راکھی نے اسے چھوڑ دیا کیو ں کہ وہ بے روزگار ہونے کے لئے راکھی کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا ہے۔

تفتیش کی دوران اس بات کابھی پتہ چلاکہ مذکورہ شخص کی پہلی شادی کے متعلق دولہن کے گھروالوں پہلے سے ہی اطلاع تھی اور سونو نے انہیں بھروسہ دلایا تھا کہ وہ پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے جس کے دستاویز بھی پیش کئے تھے

۔سارہ بھا نگر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر موہن لال نے معاملہ میں مداخلت کی اور کہاکہ تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT