Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / دیکھیں: رام دیو پہلوان نے اولمپیک کا خطاب جیتنے والے کو ہرایا

دیکھیں: رام دیو پہلوان نے اولمپیک کا خطاب جیتنے والے کو ہرایا

نئی دہلی:چہارشنبہ کے روز یوگا گرو بابا رام دیو نے اپنے کشتی کے کرتب دکھلائے اور 2008کے بیجنگ اولمپیک میں سلور میڈل جیتنے والے پہلوان انڈریک اسٹاڈنیک کو پرو ریسلنگ لیگ( پی ڈبیلو ایل) 2017کے افتتاحی مقابلے میں شکست فاش کیاجو دہلی میں منعقد کیاجارہا ہے۔

رام دیو نے کشتی کا مقابلہ شروع ہونے سے قبل ’ سوریہ نمسکار ‘ کیا اور اسٹاڈنیک کو12-0سے شکست دی۔کشتی جیتنے کے بعد زعفرانی لنگوٹ پہنے ہوئے یوگا گرو نے ’’ بھارت ماتا کی جئے ! وندے ماترم‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

اسٹاڈنک کو اس بھی یاد کیاجاتا ہے کیونکہ اس نے بیجنگ میں سال 2008کے سمر اولمپیک مقابلوں میں فری اسٹائیل کشتی کے دوران سشیل کمار کے ہاتھو ں شکست فاش ہوکر دوسرا مقام حاصل کیااور انہیں سلو ر میڈل ملاتھا۔ق

بل ازیں اپنے اشرم کی بیس ویں تقریب کے موقع پر سال 2016کو ہاریدوار میں بابا رام دیو نے سشیل کمار کو بھی چیلنج کیاتھا۔
ANI

TOPPOPULARRECENT