Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دیگرصحافیوں اور مصنفین کا بھی گوری لنکیش کی طرح حشر ہوگا کیرالا ہندو گروپ لیڈر کا انتباہ

دیگرصحافیوں اور مصنفین کا بھی گوری لنکیش کی طرح حشر ہوگا کیرالا ہندو گروپ لیڈر کا انتباہ

تھرونتاپورم ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور میں کنڑ صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ایک ہفتہ بعد کیرالا میں دائیں بازو کے ایک کٹر پسند نے صحافیوں اور مصنفین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا حشر بھی گوری لنکیش کی طرح ہوگا ۔ کیرالا ہندو اکیاوادی لیڈر کے پی ششی کلا نے جو اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور سیکولر مصنفین کو دھمکیاں دینے کیلئے بدنام ہیں آج اتوار کو کہا کہ کنڑا صحافی گوری لنکیش کی طرح دیگر صحافیوں اور مصنفین کو بھی قتل کیا جائے گا ۔ ضلع ایرناکلم میں شمالی پریوار علاقہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ اپنی جان بخشی کیلئے بھگوان شیو مندروں میں پوجا کریں اور بھینٹ چڑھائیں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کا حشر بھی گوری لنکیش کی طرح ہوجائے گا ۔ ان کی اس تقریر کو سوشیل میڈیا پر نمایاں کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین نے ان کی تقریر کی مذمت کی اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری کارروائی کریں ۔اپوزیشن لیڈر رمیش چنتلا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کٹر پسند ہندو گروپ کی خاتون کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی غیرضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں ۔ کیرالا کی کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے ریاستی پولیس سربراہ سے ملاقات کرکے شکایت درج کرائی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT