Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دیگر ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اے پی کو پہلا مقام

دیگر ریاستوں سے تجارتی تعلقات میں اے پی کو پہلا مقام

صدر نشین ایف آئی سی سی آئی کی چیف منسٹر کو مبارکباد
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ) کے صدر نشین ایم پربھاکر راؤ نے اے پی اسٹیٹ کونسل نے دیگر ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے سلسلہ میں سرفہرست رہنے پر چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کو مبارکباد دی ۔ پربھاکر راؤ نے کہا کہ اے پی حکومت نے دیگر ریاستوں کے تاجرین کا اعتماد جیتنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے عام آدمی کے احساسات اور ضروریات کا بھی خیال رکھا ۔ انہوں نے چیف منسٹر اے پی کی قیادت میں اس کو ریاستی اے پی کی ترقی سے جوڑا ۔ مرکزی حکومت نے ریاست اے پی کو دیگر ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے تئیں 98.78 فیصد نشانہ دئیے ۔ ریاست آندھرا پردیش نے گذشتہ دیڑھ سال کے دوران 11 ہزار تجاویز کو عملی جامہ پہنایا ۔ جب کہ ریاست میں 357 پراجکٹس مالیت 4.5 لاکھ کروڑ زیر تکمیل ہیں ۔ جس کے سبب 71 لاکھ افراد روزگار سے وابستہ ہیں ۔ ریاست اے پی ٹیکس اصلاحات روبہ عمل لائے گئے جب کہ فی یونٹ ایک روپیہ برقی سبسیڈی دی گئی اور مزدور روزگار اصلاحات کے ساتھ ساتھ تنازعات کو حل کرنے کمرشیل عدالتیں قائم کی گئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT