Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور ضلع نانڈیڑ کو علحدہ ڈیویژن کا درجہ

دیگلور ضلع نانڈیڑ کو علحدہ ڈیویژن کا درجہ

دیگلور ۔ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سب سے زیادہ 16 تعلقہ جات پر مشتمل ریاست مہاراشٹرا کے سب سے بڑے نانڈیڑ ضلع میں محکمہ تعمیرات عامہ P.W.D کا دیگلور کیلئے تیسرا ضلعی ڈیویژنل آفس کے قیام کو ریاستی کابینہ نے منظوری دیتے ہوئے چاروں تعلقہ جات کی عوام کو دیپاولی کا نایاب تحفہ دیا ہے ۔ اس ضلعی محکمہ جاتی دفتر اعلی کیلئے دیگلور کے ایم ایل اے مسٹر سبھاش سابنے نے گزشتہ ایک سال سے مسلسل کوشاں تھے ۔ اس نئے جدید ڈیویژن میں دیگلور سمیت مکھیڑ ، بلولی اور نائیگاوں تعلقہ جات کا شمار رہے گا ۔ نانڈیڑ اس ضلع میں محکمہ تعمیرات عامہ ( پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ) کے نانڈیڑاور دوسرا بھوکر صرف دو ہی اہم ڈیویژن قائم تھے جس کے سبب ریاستی اہم شاہراؤں ، سرکارید فاتر کی تعمیر و ترمیم کیلئے انہی دو ڈیویژنوں پر مسلسل کاموں کا دباؤ قائم تھا اور کاموں کی کوالیٹی میں بھی فرق آرہا تھا ۔ ان ساری دفتری کارروائیوں میں تاخیر ، رکاوٹ ، کنٹراکٹرس کی من مانی کو دیکھتے ہوئے سال گزشتہ نو منتخب شدہ شیوسینا کے ایم ایل اے مسٹر سبھاش سابنے نے بارہا اسمبلی میں یہاں کے روڈس ، بلڈنگس تعمیرات عامہ کے مسائل موثر پر اُٹھاتے رہے اور کوشش کی کہ ان میں ڈیویژنل ضلعی دفاتر دو کی بجائے تین کردی جائے ۔ موثر نمائندگیوں کے باعث ریاستی حکومت نے 27 اکٹوبر کو تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے دیگلور ڈیویژن کو جدید طور پر منظوری فی الفور قائم کے ساتھ دیدی ہے ۔ قبل ازیں نانڈیڑ ڈیوی۔ میں نانڈیڑ ( شمال ) نانڈیڑ ( جنوب ، پی ڈبلیو ڈی سب ڈیویژن کے علاوہ لوہا ، قندہار ، اردھا پور ، مدکھیڑ بلکہ پربھنی سب ڈیویژن بھی شامل تھا جبکہ بھوکر ڈیویژن میں حدگاوں ، ماہور ، کنوٹ ، دھرم آباد ، حمایت نگر تعلقہ جات کا شمار تھا ۔ اب تیسرا آزادانہ ڈیویژن جدید طور پر دیگلور کیلئے قائم کرنے کی بابت حکومت نے فی الفور اثر کے ساتھ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس جدید ڈیویژن میں دیگلور سب ڈیویِِِژن سمیت مکھیڑ ، بلوی ، اور نائیگاوں تعلقہ جات سب ڈیویژن جوڑ دیئے ہیں ۔ ایسی جانکاری محکمہ بی ڈبلیو ڈی کے اے وی دیگلور کلاس ون اعلی عہدیدار نے دی ہے ۔ بی جے پی نانڈیڑ ضلع صدر مسٹر رام پٹیل راتونی کر نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہیکہ نانڈیڑ ڈیویژن پر تقریباً 8 تا 10 تعلقہ جات کا کافی دباؤ تھا جس کے باعث سڑکوں کی معقول تعمیر اور سرکاری عمارات کی تعمیر پر اعلی عہدیداران مجاز ، انجینئرس کا نظر رکھنا ، دورے کرنا دشوار مرحلہ تھا اب دیگلور آزادانہ نئے ڈیویژن کے قیام سے چاروں تعلقہ جات کی عوام الناس کو راحت ملیں گی ۔ مسٹر راتونی کر نے بذریعہ فون کال وزیر تعمیرات عامہ و انجمن امداد باہمی حکومت مہاراشٹرا مسٹر چندرکانت پٹیل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کے قیام میں عجلت اور قابل عہدیداران مجاز انجینئرس کے تقررات کی اپیل بھی کی اور حکومت کی جانبس ے چاروں تعلقہ جات کی عوام کو دیپالی کا تحفہ قرار دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT