Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات

دیگلور میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات

دیگلور ۔ 14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیگلور تعلقہ بھر میں مزدوروں کو حقیقی طور پر کام ملنے اور آنے والے موسم بارش میں برسات کے پانی کو ضائع ہونے سے روکا جائے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر نانڈیڑ کی یہاں منعقدہ خصوصی قحط سالی تدارک اجلاس کے بعد موضع خانہ پور سے باقاعدہ طور پر ’’ جل یوکت شیوار ابھیان ‘‘ کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ سرپنچ بھگوان پٹیل وبھوتے نے اس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اور محصول عہدیداران کی مسلسل توجہ کے باعث اس سال بارش کو کھیتوں کے اطراف و اکناف روکنے کے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے باعث کھیتوں میں پانی کو پجر کے ذریعہ رکوایا جائے گا تاکہ جون 2016 میں تخم ریزی کے بعد بیجوں کی اُپج میں اضافہ کا باعث ہوگا ۔ اس موقع پر منڈل ایگزیکٹیو آفیسر ایم جی سونکا ، ایگریکلچر سوپروائزر پی ایم کدریکر ، ایس ایم امرتوار ، نائب سرپنچ مدھوکر انیلوار نے کسانوں سے خطاب کیا اور فصلوں کے بارے میں اور بارش کے پانی کے تحفظ کے بارے میں معلومات دی گئی ں۔

TOPPOPULARRECENT