Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں سڑک حادثہ، ایک شخص شدید زخمی

دیگلور میں سڑک حادثہ، ایک شخص شدید زخمی

دیگلور /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کی متصل مصروف ترین آکولہ حیدرآباد اس قوٹح شاراہ پر دیگلور ضیاء کالونی کچھلے نگر اسٹاپ پر ایک راہ گیر سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوا ہے ۔ پولیس کے بموجب دو شنبہ کو شام کے دوران محمد احمد ، محمد سرور علیم عمر 40 سال ساکن دیگلور ہائی وے عبور کر رہے تھے کہ ناندیڑ کی سمت سے حیدرآباد جانے والے آرہے ہیوی ٹرک ٹریلر جو بتلایا گیا کہ تیز رفتاری سے دوڑ رہی تھی نے ٹکر دے دی ۔ اس ٹریلر کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ شدید حالت میں زحمی محمد احمد کے دونوں پاؤں پر سے ٹرک گذر جانے کے باعث و دونوں ہی پاؤں سے معذور ہوگئے ہیں ۔ دیگلور کے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں فرسٹ ایڈ راحت پہونچانے کے بعد انہیں ناندیڑ کے عصری سیول ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ہے ۔ حادثہ کے ساتھ ہی اس ہیوی ٹرک ٹریلر کا ڈرائیور وہیں پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی اس ٹرک ٹیلر کو ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف پرچہ چاک کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT