Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں سڑک کی تعمیر بالکل ناقص

دیگلور میں سڑک کی تعمیر بالکل ناقص

دیگلور 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور شہر کی اہم شاہراہ گاندھی چوک تا ڈیویژن آفس (ساٹھے چوک) کے کنارے پر واقع میونسپلٹی کی جگہ پر کرایہ سے رہنے والے اور بعض ناجائز طور پر قابضین گزشتہ 25 تا 30 سے ملگیاں تعمیر کرکے وہاں پر تجارت کرتے تھے لیکن ڈسمبر 2015 ء میں چیف آفیسر مسٹر رام داس پاٹل نے ضلع کلکٹر کے احکامات و موجودگی میں تمام شہر میں واقع ناجائز قبضوں کو بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی کرتے ہوئے سڑکیں کشادہ کردیئے تھے جس کے باعث رام داس کی خدمات کو عوام نے کافی سراہا اور اُن کی ہمت کی داد دی گئی۔ اب محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے تحصیل قدیم چوراہا تا ساٹھے چوک ہیڈ پوسٹ آفس سے متصل سڑک کی تعمیر جاری ہے لیکن یہ کام ٹریفک اور ہیوی لوڈیڈ لاریوں کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام مناسب طریقے سے اور مضبوط نہ ہونے کی عام شکایت ہے۔ یہاں پیور بلاک بچھانے کے بجائے ہاٹ مکس روڈ کی تعمیر لازمی امر ہے۔ جبکہ حال ہی میں ہائی کورٹ نے بھی عام شاہراہوں پر پیور بلاک بچھانے سے منع کردیا ہے۔ اس کے باوجود دیگلور کی اس اہم شاہراہ کی تعمیر عوامی نمائندگیوں اور خود ہائی کورٹ کے احکامات کو بالائے طاق رکھ کر کرنا یہ صرف گتہ دار سے ہفتے / لفافے وصول کرنے کے لئے برسر اقتدار جماعت کررہی ہے کا الزام اپوزیشن پارٹی کے کونسلرس نے ضلع کلکٹرسے شکایت کردی ہے۔ اب یہاں پر چیف آفیسر بلدیہ کے سرکاری دورہ ترک مستقر ضروری کاموں سے سفر اور واپسی پر دفتری کام کا بوجھ، فائیلس کا پنٹاڑہ، عوامی کام کے باعث وہ یہاں کی سڑکوں کی تعپر نظر نہیں رکھنے سے متعلقہ کنٹراکٹر اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے کی شکایت ہورہی ہے۔ طوفان و بارش کے پیش نظر کام کو بند کرواکر کوالٹی کنٹرول سے جانچ کا سماجی کارکنوں نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT