Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں صفائی کی خصوصی مہم

دیگلور میں صفائی کی خصوصی مہم

دیگلور ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیگلور شہر میں اور نئے بس اسٹانڈ میں دیگلور ایس ٹی بس ڈپو کی جانب سے صاف صفائی کی خصوصی مہم کے تحت مسافرین کو منرل کولڈ واٹر سپلائی مہم کا افتتاح ( ایم ایس آر ٹی سی دیگلور بس ڈپو کی جانب سے ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگذار صدر و سابقہ نائب صدر بلدیہ مسٹر لکشمی کانت نے یہاں پر کیا ہے ۔ کسانوں کے نئے سال کے آغاز اُگادی کی مبارکباد دیتے ہوئے مسافرین کی بہترین خدمات کو ترجیح دینے کا اعلان ڈپو مینجر مسٹر مورے نے کیا ۔ نئے بس اسٹانڈ میں ’’ سوچھتے چاجاگر اس سرکاری خصوصی صفائی مہم کے تحت منرل واٹر پلانٹ کی مشین کیلئے پانی سربراہی کا انتظام ممتاز تاجر مسٹر نندو سیٹھ شاکھاوار نے اپنے ذمہ لیا ہے ۔ اس موق پر ایس ٹی کے عہدیداران و ملازمین ، کونسلرس ، تاجرین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT