Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش

دیگلور میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش

فصلیں تباہ، بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

دیگلور۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور میں طوفانی ہواؤں اور بجلیوں کی گڑگڑاہٹ کے باعث باغات میں کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ سینکڑوں ایکر پر ہونے والی باغبانی کی فصلوں کی تباہی کی اطلاعات مل رہی ہیں جبکہ موضع پینڈپلی ( تعلقہ دیگلور ) میں بجلی گرنے کے باعث شادی میں شرکت کرنے والے دونوں ساڑو ہلاک اور ایک رشتہ دار کے شدید زخمی ہونے کے سبب شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ 9مئی کی رات میں اچانک طوفانی ہواؤں اور بجلیوں کی گڑگڑاہٹ کے باعث سینکڑوں ایکر باغات کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ 9مئی کی سہ پہر مسٹر جناردھن گنڈے راؤ توٹا وار ساکن پینڈپلی تعلقہ دیگلور کے مکان میں ان کی بیٹی کی شادی تھی، منڈپ میں تمام رشتہ دار، دیہاتی جمع تھے، کھانے سے فارغ ہونے کے بعد اپنے اپنے گاؤں واپسی کی تیاری میں تھے کہ اچانک طوفانی ہوئیں اور بارش کے ساتھ ساتھ بجلیوں کی گڑگڑاہٹ شروع ہوگئی جبکہ شادی میں شریک اسی گھر کے دونوں سگے ساڑو پربھاکر راؤ کونکے واڑا عمر 35سال ساکن مال کوٹھا تعلقہ مڈکھیڑ جنکشن اور گوئند گنگادھر پریمل واڑ ساکن ایکنبہ تعلقہ حمایت نگر ( ناندیڑ ) یہ دونوں بارش سے بچاؤ کی خاطر نیم کے جھاڑ کے نیچے ٹھہرے ہوئے تھے کہ اچانک درخت پر بجلی کوند پڑی اور یہ دونوں وہیں پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ایک نوجوان پرہلاد رام راؤ توٹاوار عمر 22سال ساکن پینڈپلی پر بجلی گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ناندیڑ روانہ کردیا گیا۔ مندرجہ بالا دونوں مہلوکین کا دیگلور کے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ مرکھیل پولیس نے حادثاتی اموات کا اندراج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT