Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور میں لوک عدالت کے ذریعہ 286 مقدمات کی یکسوئی

دیگلور میں لوک عدالت کے ذریعہ 286 مقدمات کی یکسوئی

دیگلور ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منصفہ عدالت دیگلور ، تعلقہ لیگل ایڈ کمیشن پنچایت کمیٹی کے اشتراک سے یہاں عدالت م یں منعقدہ ’’ راشٹریہ لوک عدالت ‘‘ میں دیوانی اور فوجداری مقدمات ، مختلف سرکاری دفاتر کی وصولیابی بلز و ٹیکسس سے متعلق 286 مقدمات کی کامیاب یکسوئی ہوئی ہے ۔ دیگلور کے منصف مجسٹریٹ مسٹر وی بی ملا صاحب نے اس راشٹریہ لوک عدالت کا فیت کاٹ کر افتتاح کیا اور اس کے بعد مختلف موضوعات پر مقدمات کے تحت پکار کر وائی گئی ۔ کھیت ، زمین ، اراضیات ، گھر جائیداد ، حقوق سے متعلق (119) دیوانی مقدمات رکھے گئے تھے جس میں وکیل کے ذریعہ باہمی اتفاق سے (77) مقدمات کی کامیاب یکسوئی کردی گئی ہے ۔ مبینہ طور پر زدوکوب ، مارپیٹ ، نان نفقہ ، گھریلو تشدد سے متعلق این سی جیسے اہم گناہ کے کل (130) فوجداری مقدمات کی یکسوئی کردی گئی ہے ۔ جبکہ فوجداری کے انہی مقدمات میں ملزمین سے ہرجانے جرمانے کے طور پر (8250) روپئے بھی رقم نقد وصولی کی گئی ہے ۔ دیگلور دفتر تحصیل میں دفعہ نمبر (107) کے تحت جاری چاپٹر کیسیس کے منجملہ (20) مقدمات کی یکسوئی کی گئی ہے ۔ جبکہ دیگلور میونسپل کونسل کے ٹیبل پر بلا اجازت تعمیر امکنہ ، گھر پٹی ، نل پٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ، بیٹرمینٹ چارجس کی چوری ( نہ بھرنا ) جیسے (10) مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے جائیداد کنندگان مالکان سے (95,747) روپئے وصولے گئے ہیں ۔ مہاراشٹرا برقی سپلائی کمپنی دیگلور ڈیویژن کے تحت (800) درج شدہ مقدمات میں سے پچاس کی باہمی طور پر یکسوئی کے باعث 1,80,000/= برقی بلز وصول کئے گئے ہیں ۔ بھارت سنچارنگم ، این آئی ایکٹ کے تین معاملہ جات میں (1,66,335/=) روپئے وصول کئے جاکر معاملہ کی یکسوئی ہوچکی ہے ۔ منصف مجسٹریٹ مسٹر وی بی ملا ، ایڈوکیٹ مسٹر ایم ایم انعامدار ، شنکر راو پولیس پیٹل نے پیانل ممبرس رہے ۔ بار اسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ ناگناتھ شنڈے ، ایڈوکیٹ قاضی ولایت تحسین ، ایڈوکیٹ قاضی سید پرویز ، ایڈوکیٹ جادھو ، ایڈوکیٹ اسلم انصاری ، ایڈوکیٹ محمد فضل ، ایس ایم دیشمکھ ، ایڈوکیٹ وجئے نیلم وار ، کرشنا جوشی ، یوگیش ڈپشپانڈے ، مادھو ڈہٹورے کامبلے ، ساڑوے وکلاء صاحبان نے کامیاب پیروی کی ۔ سی او سی ٹی ایم سیری منگلے ، کھانڈرے ایم ایس سید افتخار رفاعی ، قاضی جاوید نے تعاون کیا ۔

TOPPOPULARRECENT