Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیگلور پنچایت سمیتی پر کانگریس کا قبضہ

دیگلور پنچایت سمیتی پر کانگریس کا قبضہ

شیوا دیشمکھ صدر اور نوجوان قائد سنجئے ولکلے نائب صدر منتخب
دیگلور۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور پنچایت سمیتی پر تقریباً دس سال کے طویل عرصہ کے بعد بالآخر کانگریس نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے صدارتی چناؤ میں مسٹر شیواجی دیشمکھ بلیگاؤنکر اور نائب صدر کے عہدہ پر نوجوان قائد سنجئے ولکلے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ضلع کلکٹر کے احکامات کی روشنی میں تمام منتخبہ پنچایت سمیتی کے اراکین کو اطلاع دیتے ہوئے جنرل باڈی کا اجلاس پریسائیڈنگ آفیسر مسٹر مہادیو کیرولے ( تحصیلدار ) دیگلور کی صدارت میں طلب کیا گیا تھا۔ ابتدائی اجلاس گیارہ بجے دن شروع ہوا جس میں پریسائیڈنگ آفیسر نے صدارتی عہدہ اور نائب صدارتی عہدہ کے انتخاب کیلئے عرضیاں طلب کیں جس کی رو سے کانگریس کی جانب سے دونوں ہی نشستوں پر دعویٰ پیش کیا گیا۔ جس میں صدارتی عہدہ کیلئے مسٹر شیواجی دیشمکھ بلیگاؤنکر نے اپنی نامزدگی داخل کی تو نائب صدر کیلئے بھی کانگریس ہی کے نوجوان قائد مسٹر سنجئے ولکلے نے نامزدگی داخل کی۔ ان کے علاوہ بی جے پی نے کوئی درخواست داخل نہیں کی۔ دوپہر 2 بجے پنچایت سمیتی کا باقاعدہ جنرل باڈی اجلاس شروع ہوا جس میں پریسائیڈنگ آفیسر نے سرکاری طور پر صدر اور نائب صدر کے عہدہ کیلئے اپوزیشن کا کوئی نمائندہ بھی حصہ نہ لینے کی وجہ سے کانگریس کے مسٹر شیواجی دیشمکھ صدر اور مسٹر سنجئے ولکلے نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوجانے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نے اقتدار سنبھالنے کا اعلان کیا۔ پنچایت سمیتی انتخابات عامہ میں کانگریس نے جملہ 10نشستوں کے منجملہ 7 نشستوں پر بی جے پی، شیوسینا ہر دو امیدواروں کو شکست دے کرکامیابی حاصل کی تھی اور ان انتخابات میں بی جے پی کو صرف 3 ہی نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ سمیتی میں ایک تہائی غلبہ کے باعث صدر و نائب صدر کے عہدہ پر کانگریس کا منتخب ہونا ہی لازمی تھا۔ چنانچہ ریاستی صدر کانگریس پارٹی و سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا مسٹر اشوک راؤ چوہان ( ایم پی ) نے ناندیڑ ضلع میں سب سے زیادہ پارٹی کو کامیابی دلانے والے اور ضلع نائب صدر پارٹی عہدیدار مسٹر شیواجی راؤ دیشمکھ کو صدارتی امیدوار اور ایڈوکیٹ پریتم دیشمکھ کانگریس کے قدیم رہنما بالا صاحب کے فرزند نوجوان وکیل کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے ہتے گاؤں گٹ کے وجھرگن کے منتخبہ امیدوار جنہوں نے بی جے پی کے فعال رہنما کشن سیچے کو 220 ووٹوں سے شکست دے کر  کامیابی حاصل کرلی تھی۔ ہتے گاؤں سرکل میں بلا مقابلہ کانگریس کے قائم رکھنے پر مسٹر سنجئے ولکلے کو نائب صدر بنانے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT