Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہاتوں کیلئے گرام جیوتی پروگرام

دیہاتوں کیلئے گرام جیوتی پروگرام

حیدرآباد 11 اگسٹ (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نے آج کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے جلد شروع کئے جانے والے گراما جیوتی پروگرام کا مقصد دیہاتوں کی ترقی اور پنچایت راج نظام کی عظمت ماضی بحال کرنا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے سی آر نے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ پروگرام میں دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کئی تجاویز پیش کئے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ مقامی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے متعلقہ شہریوں کے تال میل سے دیہاتوں کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ منصوبوں کی تیاری میں گاؤں کے سرپنچوں اور پنچایت راج کے مقامی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ٹی آر ایس حکومت آئندہ چار سال کے دوران مختلف محکمہ جات کے ذریعہ اس مقصد کے لئے 25,000 کروڑ روپئے صرف کرے گی۔ دیہاتوں میں کچرے کی نکاسی کے لئے 25,000 سیکل رکشا فراہم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT