Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہاتوں کے ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر پر زور

دیہاتوں کے ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر پر زور

نلگنڈہ میں گراما جیوتی پروگرام ، ریاستی وزراء کی شرکت
حیدرآباد /21 اگست ( این ایس ایس ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے ضلع نلگنڈہ کے چنتاپلی منڈل کے تحت ملواپلی کے دیہاتیوں پر زور دیاکہ وہ ہر گھر میں ترجیحی بنیاد پر بیت الخلاء بنائیں ۔ کے ٹی آر نے ملواپلی میں ’ گراما جیوتی ‘ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے خواتین کے خود امدادی گروپوں اور نوجوانوں کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مواضعات کی صفائی اور کچرے کی کوڑے دانوں میں منتقلی کے کام میں سرگرم رول ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قائدین اور تنظیموں کو چاہئے کہ وہ دیہاتوں کی ترقی کے منصوبہ پر عمل آوری کیلئے تعاون کریں تاکہ تمام دیہاتوں کو کوڑا کرکٹ ، گندگی اور مچھروں سے محفوظ بنایا جاسکے ۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو قوت بخش غذاؤں کی فراہمی پر زور دیا ۔ سوائے نلگنڈہ کے بوئن پلی گاؤں میں وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں کی صفائی میں مردوں کے مقابلے خواتین بہتر کام کرسکتی ہیں اگر ہر گاؤں کو ورنگل کے گنگادیوی پلی کی طرح ترقی دی جائے تو اس ریاست کو ’ سنہرا تلنگانہ ‘ بنانے میں مدد ملے گی ۔ جگدیش ریڈی نے عوام پر زور دیا کہ وہ بہتر صحت ، ترقی و خوشحالی کیلئے صفائی پر توجہ مرکوز کریں ۔ گراما جیوتی مہم پروگرام میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کی کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT