Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی ترقی کیلئے عوام اور عہدیداروں کا مشترکہ تعاون ناگزیر

دیہی ترقی کیلئے عوام اور عہدیداروں کا مشترکہ تعاون ناگزیر

نظام آباد:23؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنسد آدرش یوجنا اسکیم کے تحت رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد ڈی بی پاٹل کی جانب سے منتخب کولاس گرام پنچایت کے علاقہ میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے دورہ کیااور عوام اور عہدیدار کے مشترکہ تعاون سے دیہی ترقی کو یقینی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد ڈی بی پاٹل نے کولاس کی ترقی کیلئے سنسد آدرش یوجنا اسکیم کے تحت دیہات کو منتخب کیا ہے۔ لہذا اس دیہات کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ضلع سطح کے منڈل سطح کے عہدیداروں کے ساتھ دیہات میں ہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایااور بتایا کہ18؍ ڈسمبر 2015ء میں اس دیہات میں جائزہ لیا گیا تھا اور جنوری میں اس دیہات میں ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کی وجہ سے دوبارہ اس دیہات میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے منڈل سطح اور ضلع سطح کے عہدیداروں سے18؍ ڈسمبر سے جنوری تک ایک ماہ کے دوران کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ محکمہ جات میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں دلچسپی دکھاتے ہوئے کاموں میں تیزی پیدا کرنے پر ستائش کی۔ بالخصوص برقی،ایمنل ہسبنڈری عہدیداروں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوچارام تانڈہ میں سی سی روڈس کی تعمیرمیں عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور اس کیلئے کلکٹر کی جانب سے فنڈس کی منظوری کا اعلان کیااور ہر گھر میں انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر، ہارویسٹنگ بریج کی تعمیرپر زور دیا۔ بارش کا پانی ہارویسٹنگ گڑھے میں جمع ہونے کی صورت میں یہ پانی دوبارہ زمین میں جذب ہوگااور زیر زمین میں پانی کی سطح میں اضافہ کے امکان ظاہر کرتے ہوئے اس اسکیم کو طمانیت روزگار اسکیم کے تحت انجام دینے کی ہدایت دی۔ کھلے عام مقامات پر رفع حاجت کو خیر باد کرنے، سڑکوں پر کچرا کوڑا جمع نہ کرنے کی، ڈمپنگ یارڈ کے قیام پر زور دیا۔ طمانیت روزگار اسکیم کے تحت گوبر گیس کے گڑھے تعمیر کرنے، کولاس میں آنگن واڑی کے سنٹر میں قیام کردہ دیوار پر پیٹنگ کی ستائش کی اور کولاس میں آنگن واڑی سنٹرکے قیام و دیگر چیزوں کا بھی جائزہ لیا۔ طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کمپیوٹرس فراہم کرنے کی ڈی ای او لنگیا کو ہدایت دی۔ 10لاکھ روپئے کی لاگت سے ماہی گیرو کے اسوسی ایشن کی عمارت تعمیر کا ارادہ ظاہر کیا ۔ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت کلاسس کا انعقاد کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر پی ڈی ڈموا وینکٹیشورلو، آئی کے پی ڈی وینکٹیشم کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT