Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی ترقی کیلئے ‘قائدین کو آگے آنے کا مشورہ

دیہی ترقی کیلئے ‘قائدین کو آگے آنے کا مشورہ

کلواکرتی۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے ڈاکٹر یلاومی چندریڈی نے آج کلواکرتی کے حلقہ توٹاپلی کے ایس سی کالونی میں تین لاکھ کے صرفہ سے تعمیر ہونے والی سی سی روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے قائدین سے مطالبہ کیا کہ دیہاتوں کی ترقی کیلئے آگے آنا چاہیئے جبکہ دیہاتوں کی عوام ہی اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کیلئے جستجو کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں میں روڈس اور نالیوں کی درستگی ‘ برقی پولس کی درستگی اور صاف صفائی پر اگر قائدین توجہ دیں گے تو یہ چھوٹے چھوٹے کام بہ آسانی تکمیل کو پہنچیں گے اور علاقہ ترقی کی جانب برھے گا اور عوام کی صحت و تندرستی قائم رہے گی اور دیہات کا نام بھی روش ہوگا ۔ جس کے بعد انہوں نے ویلدنڈہ منڈل میںدو عدد بورویل کا افتتاح انجام دیتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت عوامی مسائل کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے اور خود کے کاموں میں مصروف عمل ہے ۔ جس کے سبب کئی ایک مسائل درپیش ہورہے ہیں جیسے کہ عوام پانی کیلئے کسان قرض معافی کیلئے اور زراعت کرنے والے برقی کیلئے‘ اسی طرح مسلمان تحفظات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ اپنے ذاتی مسائل کو بازو رکھ کر عوام کی بھلائی کیلئے جدوجہد کرنا چاہیئے ۔ اس موقع پر منڈل کانگریس صدر پون کمار ریڈی ‘ سریندر گوڑ ‘ بال ناگیا گوڑ ‘ وینکٹیش ‘ گنیش ‘ رام ریڈی ‘ یدنا یادو‘ سجاتا ‘ حمید ‘ کربانندا وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT