Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہی تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کیلئے اقلیتی بہبود سے مفت فنی تربیت

دیہی تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کیلئے اقلیتی بہبود سے مفت فنی تربیت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): ڈائرکٹر ماینارٹیز ویلفیر تلنگانہ کے بموجب بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ راجندر نگر حیدرآباد دیہی تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کے لیے مختلف کورسیس پر ان کیمپس اقامتی ٹریننگ پروگرام منعقد کررہا ہے ۔ موبائیل سرویسنگ کورس کے لیے ایس ایس سی اور زائد قابلیت ہونی ہوگی ۔ ایم ایس آفس ، پی سی ہارڈویر کورسیس کے لیے انٹر کامیاب اور مذکورہ ان کورسوں کے بیاچ کی تعداد 35 ہوگی جب کہ ڈومسٹک الیکٹریشن اور ایگری پمپ سیٹ ریپیر کے لیے قابلیت ایس ایس سی کامیاب / ناکام اور زائد ہوگی ، اس میں بیاچ میں امیدواروں تعداد 30 ہوگی ۔ تمام کورسوں کے لیے عمر 18 تا 30 سال کے درمیان ہونا چاہئے ۔ پروگرام 45 دن کا ہے ۔ 27 اکٹوبر تا 11 دسمبر تربیت دی جائے گی ۔ قیام ، طعام ، اکامیڈیشن اور ٹریننگ بالکلیہ مفت ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 60026350 ۔ 60026351 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT