Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہی علاقوں میں تجارت سے ترقی یافتہ خواتین کو جانکی دیوی بجاج ایوارڈس

دیہی علاقوں میں تجارت سے ترقی یافتہ خواتین کو جانکی دیوی بجاج ایوارڈس

نامزدگیوں کی طلبی ، 22 اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔11 اگسٹ ( سیاست نیوز ) خاتون تاجرین جو دیہی علاقوں میںتجارت کے ذریعہ ترقی کر چکی ہیں ان کیلئے 24ویں جانکی دیوی بجاج ایوارڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جانکی دیوی بجاج ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 22اگسٹ رکھی گئی ہے ۔ ممبئی میں موجود تنظیم کے دفتر پر نامزدگیاں آخری تاریخ سے قبل پہنچ جانی چاہئے ۔ ائی ایم سی خواتین ونگ کی جانب سے معلنہ اس ایوارڈ کا آغاز 1993میں کیا گیا تھا اور اس ایوارڈ کا مقصد دیہی خواتین میں تجارتی مسابقت پیدا کرتے ہوئے انہیں تجارتی برادری کے مماثل تیار کرنا ہے۔ قومی سطح پر دیئے جانے والے اس ایوارڈ کیلئے ان خواتین سے نامزدگیاں وصول کی جاتی ہیں جنہوں نے دیہی علاقوں میںرہتے ہوئے تجارتی ترقی کے ساتھ کاروبار کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بنیادی سطح پر خدمات انجام دی ہیں۔ جانکی دیوی بجاج ایوارڈ سپاسنامہ ‘ سند اور 5لاکھ روپئے پر محیط ایوارڈ ہے ۔ اس ایوارڈ کے متعلق مزید تفصیلات http://imcladieswing.orgپر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائیریکٹر آئی ایم سی خواتین ونگ سے فون نمبر 022-22046633کے علاوہ ای ۔میل [email protected] رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔اوپر دی گئی ویب سائٹ میں نامزدگی روانہ کرنے کا نمونہ بھی موجود ہے۔ گھریلو خواتین جنہوں نے تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے معاشی ترقی اور دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اس ایوارڈ کیلئے اپنی نامزدگیاں روانہ کر سکتی ہیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد نامساعد حالات کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی ہمت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ترقی کا موقع دینے کے علاوہ دوسروں کے لئے مثال بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT