Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی ستائش

دیہی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی ستائش

سرپور ٹاون /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ایڈن گارڈن انگلش میڈیم اسکول میں 22 فروری کے روز شام لگ بھگ 7 بجے کے اوقات میں اسکول ڈے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اسکول ڈے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرسچین صدر بیشاپ عادل آباد جناب پرمن انٹونی رکن اسمبلی کونیرو کونپا زیڈ پی ٹی سی رام نائیک منڈل پریشد صدر ریکھا ستیہ نارائن میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین مسلم میناریٹی صدر محمد عاشق حسین ایڈن گارڈن انگلش میڈیم اولیاء طلباء کمیٹی صدر ایم اے راشد نے شرکت کی ۔ اس اجلاس کی کارروائی ایڈن گارڈن اسکول پرنسپل درگم پرکاشم نے چلائی ۔ اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ، سینئیر ایڈوکیٹ ایم اے یقین کے علاوہ سیاسی قائدین اور دیگر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرون کونپا نے تعلیم کو حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا ۔ تعلیم اپنے زندگیوں میں آنے پر زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی ہوسکتی ہے ۔ اس لئے ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ سرپور ٹاون کے پسماندہ علاقوں میں کرسچن میناریٹی لوگوں کی جانب سے تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کیلئے اسکولوں کا قیام عمل میںلایا جارہا ہے۔ یہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر عادل آباد سے آئے ہوئے کرسچن صدر بیشاپ جناب پرمن انٹینو نے کہا کہ اگر انسان کے پاس تعلیم ہیں تو انسان کو زندگی گذر بسر کرنے میں اخلاق اور ایک دوسروں سے حسن سلوک کرنے کا طریقہ اور کردار کس طرح سے انجام دینا علم میں آتا ہے ۔ اس لئے ہر ایک کوچاہئے کہ تعلیم کو حاصل کریں ۔ اولیاء طلباء کمیٹی چیرمین ایم اے راشید نے کہا کہ اس ایڈن گارڈ۔ اسکول دن بہ دن ترقی کی طرف گامزن ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن آنے والے دنوں میں اس اسکول کو کالج میں ترمیم کرتے ہوئے دیہی علاقوں کے عوام کو کالج کی تعلیم سے آراستہ کرے گا۔ بعد ازاں اسکول ڈے کے ضمن میں کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پرنسپل درگم پرکاشم نے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT