Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی علاقوں میں غیر ضروری رسومات کے خلاف بیداری

دیہی علاقوں میں غیر ضروری رسومات کے خلاف بیداری

مکتھل /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل کی معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ فیض العلوم حسینیہ میں مسلسل تیرھویں مرتبہ مفت ختنہ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس کی نگرانی محترم ڈاکٹر الحاج شیخ چاند صدر مدرسہ نے کی جبکہ اس کیمپ میں مستقر مکتھل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں کننور ‘ کولم پلی ‘ دادن پلی ‘ پورلہ ‘ لنگم پلی ‘ نیڑگاؤژ و دیگر مواضعات کے تقریباّ چالیس بچوں کی مفت ختنہ انجام دی گئی ۔ پچھلے تیرہ سال سے مسلسل اعزازی طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عبدالکلیم ظفر اپنے ساتھیوں ڈاکٹر افضل ‘ ڈاکٹر تنویر ‘ ڈاکٹر جلال اور ڈاکٹر کلیم کے ہمراہ نہ صرف ان بچوں کی ختنہ کی بلکہ انہیں ضروری ادویات بھی فراہم کی جبکہ ڈاکٹر عبدالقیوم جعفر مکتھل نے ان ڈاکٹرس کی بہترین معاونت کرتے ہوئے اس اہم سنت کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کی ‘ ناظم مدرسہ مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی اور مولانا عبدالقوی حسامی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس ختنہ کیمپ کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کے زیر اہتمام پچھلے کئی سال سے اس طرح کیمفت ختنہ کیمپ کے ذریعہ دیہی علاقوں میں عوام میں ایک شعور بیدار ہوا ہے اور ختنہ سے متعلق تمام غیر ضروری رسوم و رواج کے خاتمنہ میں بڑی مدد ملی ہے ۔ ان علماء کرایم نے اعزازی طور پر خدمت انجام دینے والے ان ڈاکٹرس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مکتھل اور اطراف کے دیہی علاقوں میں اس سنت کی ادائیگی اور تکمیل میں جو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول کی فضاء ہموار ہوئی ہے ان میں ان ڈاکٹرس کی بھی بڑی یادگار خدمات ہیں ۔ اللہ تعالی ان سب کی خدمت کو قبول فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT