Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی علاقوں میں ناخواندگی کے خاتمہ کی کوشش

دیہی علاقوں میں ناخواندگی کے خاتمہ کی کوشش

ایس ٹی بوائز ہاسٹل سرپور ٹاؤن میں آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کی شب بسری
سرپور ٹاؤن ۔ /10 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئی ۔ ٹی ۔ ڈی ۔ اے پراجکٹ آفیسر کارٹن سرپور ٹاؤن مستقر کے ایس ٹی آشرم بوائز ہاسٹل کا /9 جولائی کے رات کے اوقات میں اچانک دورہ کرکے سرپور  مستقر کے ایس ٹی آشرم بوائز ہاسٹل میں ہی بچوں کے ساتھ شب بسری کی اور آج یعنی 10 جون کے روز صبح کے اوقات میں ایس ٹی ہاسٹل آشرم کے بچوں کے ساتھ ناشستہ کرتے ہوئے ہاسٹل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور خاص طور پر موسم برسات کے موقع پر کچن روم یعنی پکوان کے کمرے کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور آفس ریکارڈس اور ایس ٹی آشرم میں قبائیلی لوگوں کے بچوں کو دی جانے والی تعلیم کے بارے میں تفصیلی طور پر جانچ پڑتال کی او اسکول ریکارڈس کا بھی جائزہ لیا ۔ بعد ازاں آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفسر اوٹنور کارٹن نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات کے ذریعہ اور خصوصاً قبائیلی لوگوں میں تعلیم عام کرنے کیلئے شہروں سے لیکر دیہی علاقوں میں قبائیلی لوگوں کے بچوں میں تعلیم عام کرنے کیلئے ہاسٹلوں اور اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تاکہ قبائیلی لوگوں میں ناخواندگی کا خاتمہ ہوں اور ہر ایک تعلیم یافتہ ہوسکے ۔ قبائیلی اسکولوں اور قبائیلی ہاسٹلوں میں حکومت کی جانب سے پلائی جانے والی اشیاء کی فراہمی کرنے میں بدعنوانیاں اور پرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ خاص طور پر ہاسٹلوں میں موسم برسات میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کا متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر خاص طو رپر بچوں کے ساتھ آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر اوٹنور کارٹن نے ناشتہ کرتے ہوئے پکوان اور کھانے کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ بعد ہاسٹل معائنہ کے آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کارٹن نے سرپور ٹاؤن مستقر سے 10 کیلو میٹر کی دو ری پر موجود گھنے جنگلاتی علاقہ راون پلی ‘ مٹ پلی کے قبائیلی علاقوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے ریاستی اسکیمات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کئے ۔ اس موقع پر ایس ٹی آشرم ہاسٹل ہیڈ ماسٹر سرینواس ‘ اے ٹی ڈبلیو سرینواس ‘ اسسٹنٹ انجنیئر محمد بدر الدین کے علاوہ متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT