Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دیہی علاقہ کے اسمبلی حلقوں کیلئے فی کس ہزار اضافی مکانات کو منظوری

دیہی علاقہ کے اسمبلی حلقوں کیلئے فی کس ہزار اضافی مکانات کو منظوری

حیدرآباد 22 اپریل ( سیاست نیوز ) حکومت نے دیہی علاقوں کے حلقہ جات اسمبلی میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا اور احکامات جاری کئے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود کے اسمبلی حلقوں کے ماسوا ریاست میں 95 اسمبلی حلقوں میں ایک حلقہ کیلئے حکومت نے مزید ایک ہزار مکانات کی منظوری دی ہے ۔ اس طرح 95 اسمبلی حلقوں کیلئے 95 ہزار زائد مکانات کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سابقہ قدیم اضلاع کے مطابق ضلع محبوب نگر کے 14 حلقہ جات اسمبلی کیلئے 14 ہزار ، ورنگل کے 12 ، حلقہ جات کیلئے 12 ہزار مکانات ، رنگا ریڈی کے چھ اسمبلی حلقہ جات کیلئے 6 ہزار مکانات ، میدک کے 9 حلقہ جات کیلئے 9 ہزار مکانات ، عادل آباد کے 10 حلقوں کیلئے دس ہزار مکانات ، نظام آباد کے 9 حلقوں کیلئے 9 ہزار مکانات ، کریم نگر کے 13 حلقوں کیلئے 13 ہزار مکانات ، کھمم کے دس حلقوں کیلئے 10 ہزار مکانات ، نلگنڈہ کے 12 حلقوں کیلئے 12 ہزار زائد مکانات حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے اور متعلقہ عہدیداروں کو حکومت کی جانب سے اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر میں تیزی پیدا کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT