Monday , March 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی عوام کو عصری علاج کی سہولتوں کی فراہمی

دیہی عوام کو عصری علاج کی سہولتوں کی فراہمی

شادنگر ۔ 8؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریضوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے تلنگانہ حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلوں کو مزید عصری ٹکنالوجی سے جوڑنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت طبی شعبہ پر خصوصی توجہ مبذول کی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے شادنگر میں ای پی ایچ سی سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔ قبل ازیں وزیر صحت ڈاکٹر لکشماریڈی نے شادنگر کے بلدیہ حدود چٹان پلی میں جدید ای پی ایچ سی سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی عوام کو اور بالخصوص مریضوں کو سہولت مہیا کرنے کے لئے پرائمیری ہیلت سنٹرس کا قیام عمل میں لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ای پی ایچ سی سنٹرکا  رسول پورہ حیدرآباد میں دو ماہ قبل آغاز کیا گیا ۔ شادنگر میں قائم دوسرا  ای پی ایچ سی سنٹر ہے ۔ پی ایچ سی سنٹر کو ماڈل ہیلت سنٹروں میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ای پی ایچ سی سنٹر میں ابتدائی علاج کروانے کے بعد مفت ادویات اور ساتھ ہی ساتھ مریض کے متعلق تمام تر تفصیلات ہاسپٹل کے آن  لائن ریکاڈ میں موجود رہیں گے ۔ ضرورت پڑھنے پر اعلی ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کرتے ہوئے طبی علاج کیا جائیگا ۔ انہوں نے شادنگر میں واقع سرکاری ہاسپٹل کو ایریا ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کا تیقن دیا ۔ دن بہ دن سرکاری ہاسپٹل میں علاج کروانے والے مریضوں میں سابق کے  20 فیصد اضافہ پایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سہولتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بی مہیندر ریڈی نے کہا کہ غریب و مستحق مریضوں کو سرکاری ہاسپٹلوں میں کارپوریٹ طرز پر علاج کی سہولت مہیا کروانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تلنگانہ حکومت جدید 1400 آر ٹی سی بسوں اور 226 منی بسیس ریاست میں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ جس میں اے سی اور نان اے سی بسیں شامل ہیں ۔ آر ٹی سی ان دنوں نقصان میں ہونے کے باوجود عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کا مقصد مسافرین کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو ۔ دیہی علاقوں تک عوام کو بس کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ محبوب نگر ایم پی جتیندر ریڈی نے کہاکہ ہمارا ملک ڈیجٹیل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ شادنگر میں قائم جدید دوسرا ای پی سی سنٹر ماڈرن بی ایچ سی سنٹر ہوگا ۔ مذکورہاسپٹل میں ایک مرتبہ علاج کروانے پر اس کا ریکارڈ آن لائن پر موجود رہے گا۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر ریاست کی عوام کو ہر ممکنہ سہولت مہیا کرنے اور ریاست کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر محکمہ شریمتی کرنا کے علاوہ محکمہ عملہ  مداخلت محکمہ جات کے عہدیدار مقامی سیاسی قائدین اور مقامی عوام موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT