Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیہی مقامات پر قلت آب دور کرنے پر زور

دیہی مقامات پر قلت آب دور کرنے پر زور

موسم گرما سے پہلے لائحہ عمل تیار کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کریم نگر کی ہدایت

کریم نگر۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے موسم گرما میں مواضعات میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے دشواری نہ ہو، ماہ جنوری تا جون آبی سربراہی کیلئے لائحہ عمل تیار کرکے ارسال کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کلکٹریٹ سے ضلع کے تمام آر ڈی اوز، ایم پی ڈی اوز، تحصیلداران، خصوصی عہدیداران کے ساتھ مختلف سرکاری بہبودی اسکیمات کی عمل آوری پر ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں بارش کی کمی کی وجہ سے زیر زمین سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے موسم گرما میں ضلع میں پینے کے پانی کیلئے دشواری پیش آسکتی ہے لہذا دیہی عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے مواضعات میں خانگی کنووں، بورویلس کی نشاندہی کرکے اس کو کرایہ پر حاصل کریں۔ شدید آبی قلت والے مواضعات کو فوری حمل و نقل کے ذریعہ آبی سربرہی کرنے کا حکم دیا۔ موسم گرما میں آبی مسائل کی یکسوئی کیلئے سی آر ایف کے تحت20کروڑ29لاکھ، نان سی آر ایف کے تحت 22.79 کروڑ روپئے ضلع کو منظور کرنے حکومت کو تخمینہ کے ساتھ تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ مقامی اداروں کے عوامی نمائندوں سے موضع کی سطح پر اور منڈل کی سطح پر میونسپالٹی کی سطح پر میٹنگس منعقد کرکے پینے کے  پانی کی تجاویز لے کر ارسال کرنے کلکٹر نے عہدیداران کو ہدایت کی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو، مجلس بلدیہ کمشنر کرشنا بھاسکر، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر، ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا، ایس ای آر ڈبلیو ایس سرینواس، ڈواما پی ڈی گنیش، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار، ڈی آر ڈی اے، پی ڈی ارونا شری و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT