Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دیہی پکوان گیاس اسکیم کو کابینہ کی منظوری غریب خاندانوں کیلئے 8000 کروڑ روپئے کی اسکیم تیار

دیہی پکوان گیاس اسکیم کو کابینہ کی منظوری غریب خاندانوں کیلئے 8000 کروڑ روپئے کی اسکیم تیار

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کابینہ نے آج دیہی پکوان گیاس اسکیم کو منظوری دیدی ۔ غریب خاندانوں کی خاتون ارکان کو مفت میں پکوان گیاس کنکشن فراہم کرنے کے لئے کابینہ نے 8000 کروڑ روپئے کی اسکیم کو وضع کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت منعقدہ کابینی اجلاس میں آئندہ 3 سال کے لئے 8000 کروڑ روپئے لاگتی پردھان منتری اجولا یوجنا کو منظورکیا ۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے کہا کہ اس  اسکیم کا مقصد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی خاتون ارکان کو جنگی بنیادوں پر پکوان گیاس کنکشن دیئے جائیں گے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنے بجٹ برائے  2016-17 ء میں منصوبہ کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ غریب عوام کو پکوان گیاس تک رسائی حاصل نہیں ہوتی ۔ ہندوستانی خواتین کو پکوان کے عمل کے دوران دھویں سے پریشان رہنا پڑتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق باورچی خانے میں کھلے طور پر آگ لگانے کا مطلب یہ ہے کہ ایک گھنٹہ میں 400 سگریٹس سلگائے جارہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس صورتحال سے دیہی عوام کو چھٹکارادیا جائے ۔ کابینہ نے ممبئی کے ساحل میں واقع رتنا اینڈ آرسیریز کے آئیل اینڈ گیاس کمپنیوں کو تیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل ایسر آئیل کو یہ کنٹراکٹ دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT