Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دی گریٹ انڈیا رن کو دہلی میں امر جوان جیوتی پر جھنڈی دکھائی گئی

دی گریٹ انڈیا رن کو دہلی میں امر جوان جیوتی پر جھنڈی دکھائی گئی

نئی دہلی 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی پہلی ہمہ شہری مراتھن ’ دی گریٹ انڈیا رن ‘ کا آج یہاں امر جوان جیوتی پر ایک تقریب کے بعد آغاز ہوا ۔ اس دوڑ کو جھنڈی دکھا کر شروع کیا گیا ۔ اس دوڑ کا یہاں ایک وارم اپ سشن کے بعد آغاز کیا گیا جس میں 15 الٹرا رنرس نے شرکت کی جس کے بعد الٹرا رن اور 5K رن کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ۔ وزیر اسپورٹس وجئے گوئل ‘ کھیل رتن انجو بابی جارج اور اداکار گل پناگ اس موقع پر موجود تھیں۔ ارون بھردواج نے 14 الٹرا رنرس کی قیادت کی جو انڈیا گیٹ سے شروع ہوئی تھی جبکہ تین دوسرے رنرس کو اسی وقت غازی آباد میں 1480 کیلومیٹر کی دوڑ کیلئے جھنڈی دکھائی گئی ۔ دن میں 10.30 بجے تمام رنرس گڑگاؤں میں جمع ہوئے اور یہاں سے انہوں نے ہریانہ میں اپنی دوڑ کا آغاز کیا ۔ 5K فن دوڑ کا بھی ہر مقام پر اہتمام کیا گیا تھا جس میں نوجوانوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔یہ دوڑ ایشیا کی سب سے طویل اور سب سے زیادہ چیلنجس والی دوڑ قرار دی جا رہی ہے ۔ اس میں شرکا جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT