Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / د19دلتوں میں پٹہ پاس بکس کی تقسیم

د19دلتوں میں پٹہ پاس بکس کی تقسیم

کاماریڈی۔27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دلتوں کی ترقی کیلئے کے سی آر حکومت سنجیدہ ہے اور انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں کی تکمیل ایک ایک کرکے ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار مسٹر گمپا گوردھن گورنمنٹ وہپ نے کاماریڈی آر اینڈ بی گیسٹ ہائوز میں منعقدہ اراضی تقسیم جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ماچہ ریڈی منڈل کے موضع لچھا پیٹ سے تعلق رکھنے والے 19 دلتوں میںفی کس 13ایکر اراضی کے پٹہ پاس بک کی گمپا گوردھن کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ مسٹر گمپا گوردھن نے کہا کہ 2 کروڑ 4لاکھ روپئے کے عوض حکومت اراضیات کی خریدی کرکے آج لچھا پیٹ کے مستحق دلتوں میں تقسیم کرکے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 3 کروڑ کی اراضیات حکومت خریدی کرکے گھن پور کے 38 دلت خاندانوں میں پٹہ پاس بک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ نہ صرف یہ بلکہ حکومت ان اراضیات کو کاشت کے قابل بنانے کیلئے موٹر برقی کنکشن اور بورویلس بھی مفت سربراہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع پریشد کوآپشن ممبر مشتاق حسین، صدرنشین بلدیہ پیپری سشما و دیگر موجو تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT