Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / د300 دہشت گرد ہندوستان میں گھسنے ‘ موقع کے منتظر

د300 دہشت گرد ہندوستان میں گھسنے ‘ موقع کے منتظر

نئی دہلی 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا 300 دہشت گرد جن کا لشکرطیبہ اور جئیش محمد جیسے گروپس سے تعلق ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان میں در آنے کیلئے موقع کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی انٹلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کی مدد سے دہشت گردوں کیلئے 17 ٹریننگ کیمپس چل رہے ہیں۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ اطلاع اس رپورٹ میں شامل کی گئی تھی جو پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کو ہندوستانی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول باہمی ملاقات میں پیش کرنے والے تھے ۔ اب یہ ملاقات منسوخ ہوچکی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ انٹلی جنس ایجنسیوں کو لشکرطیبہ ‘ جئیش محمد ‘ حزب المجاہدین اور کچھ دوسرے گروپس کی جانب سے آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی مدد سے چلنے والے 17 کیمپس کی تفصیلی اطلاعات ہیں۔ ہر کیمپ میں موجود دہشت گردوں کی تعداد کی بھی نہیں اطلاع ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT