Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ذات نہیں نظریہ کی بنیاد پر صدارتی انتخاب لڑ رہی ہوں:میرا کمار

ذات نہیں نظریہ کی بنیاد پر صدارتی انتخاب لڑ رہی ہوں:میرا کمار

گاندھی جی کے آشرم سابرمتی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
نئی دہلی۔27جون (سیاست ڈاٹ کام) صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز ‘سابرمتی آشرم’ سے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹورل کے تمام ارکان سے ‘ضمیر کی آواز’ پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اعلی آئینی عہدے کا یہ انتخاب ذات نہیں بلکہ نظریے کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں۔محترمہ کمار نے امیدوار بننے کے بعد آج یہاں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ وہ کل صبح 11بجے پارلیمنٹ ہاؤز میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی اور 30 جون بابائے قوم گاندھی جی کے آشرم سابرمتی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 17اہم اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد اور عمومی نظریہ کی بنیاد پر انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ یہ نظریہ سماجی انصاف، کثیر جہتی سوسائٹی، پریس کی آزادی، غربت کا خاتمہ اور ذات پات کے نظام کی تباہی پر مبنی اور یہ اقدار ان کے دل کے قریب ہیں جن پر ان کاگہر عقیدہ ہے ۔ سابق لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے دو دن پہلے الیکٹورل ک کالج ے تمام اراکین کو خط لکھ کر انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔ پانچ بار ایم پی رہیں محترمہ کمار نے ان اراکین سے کہا کہ تاریخ نے ان کے سامنے منفرد موقع پیش کیا ہے اور انہیں دوسری چیزوں کو بھلاکر ضمیر کی آواز پر ان کی حمایت کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT