Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج

ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): شہریوں کے ایک گروپ نے آج ملک بھر میں ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ جس میں شہریوں بشمول ٹیچرس ، طلبہ اور مختلف شعبوں کے افراد نے ایک دلت خاندان پر حالیہ حملہ کے خلاف احتجاج کیا جس میں بلبھ گڑھ فرید آباد میں پورے خاندان کو زندہ جلا دیا گیا اور دو بچے جل جانے کے باعث فوت ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس کمیونٹی کے خلاف تشدد کی تاریخ کے بعد ہوا ہے جب کہ ایک اور حملہ جون میں جاٹس کی طرف سے کیا گیا تھا اس علاقہ میں ایک دلت سرپنچ کے انتخاب کے بعد ۔ انہوں نے کہا کہ دادری میں فریج میں بیف رکھنے کے شبہ پر ایک شخص محمد اخلاق کا قتل ، ہماچل پردیش میں ایک شخص کو مار کر ہلاک کرنا ، جموں میں گائے ذبح کرنے کی افواہوں پر زاہد احمد کا قتل ، جب کہ ان کی گائے سمیت غذا کے باعث فوت ہوئی تھی ۔ یہ تمام دلتوں ، مسلمانوں اور ملک کے محنت کش طبقات پر راست حملے ہیں جس کے خلاف احتجاج کرنا ضروری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT