Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ذات پات کی تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کی سہولت

ذات پات کی تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کی سہولت

بنگلورو۔29؍اکتوبر: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاستی حکومت کی طرف سے امسال شروع کئے گئے ذات پات کے سروے کے متعلق عوام کو اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ ریاستی محکمۂ پسماندہ طبقات اور پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے ذات پات کی مردم شماری کا آغاز کیا گیا تھا۔ مختلف حلقوں میں یہ شکایت کی جارہی تھی کہ یہ مردم شماری مکمل طور پر ہونہیں پائی ہے۔ان شکایات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ذات پات کے سروے کے کام کو تسلسل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو آن لائن ہی تمام تفصیلات مہیا کرانے کی سہولت دینے کا قدم اٹھایا ہے۔ اس سہولت کے ذریعہ ریاست کے عوام کہیں سے بھی پسماندہ طبقات کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنی تمام تفصیلات درج کرسکتے ہیں۔3نومبر کواس سلسلے میں پسماندہ طبقات کے سروے کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کی میٹنگ ہونے جارہی ہے، جس میں آن لائن تفصیلات کے اندراج کے طریقۂ کار کو منظوری دی جائے گی۔اس کے بعد یہ تجویز ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی میٹنگ میں قطعی منظوری کیلئے لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT