Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / ذات پات کے فرق کی برقراری پر مرکزی وزیر کا اظہار برہمی

ذات پات کے فرق کی برقراری پر مرکزی وزیر کا اظہار برہمی

بھوپال 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ہنوز جاری ذات پات کے نظام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر تھاور چند گیہلوٹ نے کہا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ مندروں اور باؤلیوں تک اب بھی اُن لوگوں کی رسائی نہیں جو خود اُن کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں۔ وزیر سماجی انصاف اور خود اختیاری گیہلوٹ نے آج نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہاکہ اب بھی ایسی اطلاعات ملتی ہیں کہ ملک میں کہیں کہیں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اور ہمیں یقینی بنانا چاہئے کہ اِن کا اعادہ نہ ہونے پائے۔ اُنھوں نے کہاکہ جب کبھی کوئی تالاب یا کنٹہ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ ورکرس سے استفادہ کرتے ہیں جو پسینہ بہاکر کام انجام دیتے ہیں لیکن اِس کے بعد اُنھیں وہاں آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT