Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ذاکرنائیک کے قریبی ساتھی 8 مارچ تک عدالتی تحویل میں

ذاکرنائیک کے قریبی ساتھی 8 مارچ تک عدالتی تحویل میں

ممبئی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انسداد رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون کے تحت مقدمات میں ایک خصوصی عدالت نے متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے قریبی بااعتماد ساتھی عامر غزدار کو 8 مارچ تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ انہیں 16 فبروری کو انفورسمنٹ ڈاکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا اور خصوصی عدالت کے اجلاس پر آج پیش کیا تھا جس نے اسے 8 مارچ تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔
مؤثرحکمرانی سے عدلیہ کا بوجھ کم : مودی
نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مؤثر حکمرانی سے عدلیہ کے بوجھ میں کمی آسکتی ہے اور ان کی حکومت پورے نظام کو صاف ستھرا بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ وہ صدرجمہوریہ ، چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT