Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ذاکر حسین انڈین ریلوے فٹبال ٹیم کے سلیکٹر نامزد

ذاکر حسین انڈین ریلوے فٹبال ٹیم کے سلیکٹر نامزد

حیدرآباد، 7 ڈسمبر (ای میل) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ذاکر حسین کو سلیکٹر برائے انڈین ریلوے فٹبال ٹیم نامزد کیا گیا ہے، جو سنتوش ٹروفی 2015-16ء میں حصہ لے رہی ہے۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب 42 سالہ ذاکر کپورتھلہ (پنجاب) کیلئے روانہ ہورہے ہیں جہاں 13 تا 18 ڈسمبر انٹر ریلوے فٹبال چمپئن شپ ناک آؤٹ مرحلہ مقرر ہے۔ قبل ازیں ذاکر حسین 15 تا 26 نومبر لکھنو میں منعقدہ لیگ میچز میں شرکت کرچکے ہیں۔ سکندرآباد ڈپو میں بحیثیت ٹکٹ انسپکٹر برسرکار ذاکر حسین نے اے ایف سی (ایشین فٹبال کنفیڈریشن) کے ’B‘ اور ’C‘ لائسنس ترتیب وار 2014ء اور 2011ء میں مکمل کررکھے ہیں۔ انھوں نے 2014ء میں اے ایف سی گول کیپنگ لیول۔1 میں اسپیشلائزیشن کورس بھی مکمل کیا۔ اور اس سے قبل وہ این آئی ایس اور فٹنس کورسیس 2010ء اور 2013ء میں کئے۔ وہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی طرف سے بطور سلیکٹر لیگ اور ناک آؤٹ مراحل میں شرکت کرنے والے پہلے بڑی قابلیت والے کوچ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT