Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ذاکر حسین اے ایف سی ’A‘ لائسنس کوچنگ کورس کیلئے منتخب

ذاکر حسین اے ایف سی ’A‘ لائسنس کوچنگ کورس کیلئے منتخب

حیدرآباد ، 9 جون (ای میل) شہر حیدرآباد کے معروف فٹبال کوچ ذاکر حسین اے ایف سی ’A‘ لائسنس کوچنگ کورس کیلئے منتخب ہوئے ہیں جو کولکاتا میں 12 جون سے 25 ڈسمبر 2017ء تک منعقد ہوگا۔ قبل ازیں وہ کامیابی سے اے ایف سی۔B، اے ایف سی۔C اور خصوصی گول کیپنگ لیول I لائسنس کوچنگ کورسیس مکمل کرچکے ہیں جو اے ایف سی (ایشین فٹبال کنفڈریشن) نے منعقد کئے ہیں۔ ای ایس شیام کی اطلاع کے بموجب ذاکر حسین موجودہ طور پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے فٹبال ٹیم سے وابستہ ہیں۔ وہ ایس سی آر کے سکندرآباد ڈپو میں ٹکٹ انسپکٹر کی حیثیت سے برسرکار بھی ہیں اور اے پی سینئر اسٹیٹ ٹیم کے ساتھ بھی مختلف نیشنلز میں کام کرچکے ہیں۔ انھوں نے اپنے مینجمنٹ کا تائید و حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے ٹی ایف اے اور اے پی اسوسی ایشن سے بھی ان کی رہنمائی پر اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT