Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ذاکر حسین کا بحیثیت اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تقرر

ذاکر حسین کا بحیثیت اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تقرر

منچریال ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ محکمہ آبپاشی میں منچریال کے ایک مسلم نوجوان کا بحیثیت اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر انتخاب عمل میں آیا اس خصوص میں منتخب ذاکر حسین کو وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے گزشتہ ہفتہ تقرر نامہ حوالے کیا اور انہیں ہین گنگا پراجکٹ عادل آباد پر پوسٹنگ دے دی گئی ۔ اس موقع پر ذاکر حسین کے والد جناب جعفر حسین ملازم سنگارینی کالریز کمپنی نے مسرت کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ تحریک کے دوران مسٹر جعفر حسین نے مشترکہ مجلس عمل برائے علحدہ ریاست تلنگانہ میں سرگرم رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند مفوضہ فرائض کو خوش اسلوبی سے انجام دیں گے اور کہا کہ وہ آئندہ گروپ I کیلئے منصوبہ سازی کررہے ہیں ۔ ذاکر حسین AEE نے جماعت دہم چنور کے چنا منشی ہائی اسکول سے کامیاب کیا ۔ اور انجینئرنگ کی تعلیم چیتنیا بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (CBIT) سے حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT