Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائک این جی او مقدمہ ، معطل آئی ایس عہدیدار بحال

ذاکر نائک این جی او مقدمہ ، معطل آئی ایس عہدیدار بحال

نئی دہلی ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے چلائی جارہی این جی او کی لائسنس کی تجدید کے سلسلہ میں سینئر آئی ایس عہدیدار جی کے دیویدی کی معطلی برخاست کردی۔ تاہم انہیں لازمی طور پر انتظار کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ 1993ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر دیویدی آندھراپردیش کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں اور دیگر 3 کو یکم ؍ ستمبر کو معطل کردیا گیا تھا جب یہ پتہ چلا کہ ذاکر نائک کے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن (آئی آر ایف) کے لائسنس کی تجدید جاریہ سال اگست میں کئی گئی۔ کہا گیا کہ تجدید کے معاملہ میں مقررہ قواعد کے تعلق سے لاپرواہی برتی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT