Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائک کیخلاف تحقیقات کروانے اعظم خان کا مطالبہ

ذاکر نائک کیخلاف تحقیقات کروانے اعظم خان کا مطالبہ

بلندشہر۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے وزیر محمد اعظم خان نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ ایک کمیٹی قائم کی جائے تاکہ متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائک کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کروائی جاسکیں ۔ وہ کل شام سیانا پر تقریر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ذاکر نائک کے خلاف تحقیقات میں قوم دشمن پایا جائے تو کارروائی کی جانی چاہیئے ۔ ذاکر نائک کی تقریریں اُس وقت سے جانچ کے تحت آگئی ہے جب کہ یہ اطلاع ملی تھی کہ ڈھاکہ حملہ آوروں سے ایک ان کی تقریروں سے متاثر تھا ۔
دریں اثناء اجیت سنگھ کی آر ایل ڈی کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے امکانات کو انہوں نے مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT