Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ذاکر نائیک نے 7 کروڑ روپئے کے غیرملکی عطیوں سے چار کمپنی قائم کیں

ذاکر نائیک نے 7 کروڑ روپئے کے غیرملکی عطیوں سے چار کمپنی قائم کیں

ممبئی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک نے 60 کروڑ روپئے مالیتی غیر ملکی عطیہ حاصل کئے ۔ بعد ازاں انہیں اپنے ارکان خاندان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جن سے 4 شیل کمپنیاں قائم کی گیئں ۔ ممبئی پولیس نے ذاکر نائیک کی غیرقانونی سرگرمیاں اور امکانی دہشت گرد روابط کی رپورٹ چیف منسٹر مہاراشٹرادیویندر فرنویس کو پیش کردی۔

 

ذاکر نائیک کی سرگرمیاں
قوم دشمنی کے مترادف : نقوی
نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بینک اکاونٹ میں جمع کردہ 60 کروڑ کی رقم کے انکشاف کے بعد ممبئی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ گذشتہ تین سال سے ان کے بینک اکاونٹ میں مختلف ممالک سے یہ رقم جمع ہوئی تھی۔ مرکزی وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ مفکراسلام کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں بہت جلد انکشاف کیا جائے گا۔ ان کی سرگرمیاں بے نقاب ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ ذکر نائیک کا اصل رول کیا ہے۔ انہوں نے ذاکر نائیک کی سرگرمیوں کو قوم دشمنی کے مترادف قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ رقم ذاکر نائیک کے ارکان سے تعلق رکھنے والے پانچ اکاونٹس میں منتقل کی گئی ہے۔ پولیس ذاکر نائیک کے مالیاتی لین دین اور ان کی این جی او اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT