Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / ذاکر نائیک کا آج میڈیا سے اسکائپ پر خطاب

ذاکر نائیک کا آج میڈیا سے اسکائپ پر خطاب

انتظامیہ کے دباؤ پر پروگرام منسوخ ، بی جے وائی ایم کا مبلغ کے اکاؤنٹس پر امتناع کا مطالبہ
ممبئی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آج میڈیا سے اپنی ملاقات کو دوبارہ منسوخ کردیا۔  انہوں نے یہ دوسری مرتبہ اپنی پریس کانفرنس کو منسوخ کیا ہے۔ اسکائپ کے ذریعہ وہ اخباری نمائندوں سے مخاطب کرنے والے تھے۔  اس کے لئے جنوبی ممبئی کے ایک چھوٹے ہال میں انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے تھے تاہم اگرپاڑہ میں واقع محفل ہال کے انتظامیہ نے کل رات 11 بجے ذاکر نائیک کی ٹیم کے ارکان سے کہا کہ وہ اس مقام پر پریس کانفرنس منعقد نہ کریں کیونکہ انتظامیہ یہاں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ذاکر نائیک کے حامیوں نے انتظامیہ کے دباؤ کے باعث پریس کانفرنس کو منسوخ کردیا اور پریس ہال میں کئے گئے تمام انتظامات کو برخاست کردیا۔ وہ ویڈیو کالنگ سرویس اسکائپ کے ذریعہ کل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

جو 10 بجے دن جنوبی ممبئی کے علاقہ مزگاؤں کے ایک چھوٹے سے ہال میں منعقد کی جائے گی ۔ بی جے پی کے نوجوانوں کے شعبہ کی تنظیم نے آج مطالبہ کیا کہ ذاکر نائیک کے تمام سوشیل میڈیا اکاؤنٹ پر امتناع عائد کردیا جائے ۔ کیونکہ وہ ان کے ذریعہ اپنی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کل رات محفل ہال اگری پاڑہ میں 11 بجے اطلاع دی تھی کہ پریس کانفرنس کا مقام ملتوی کردیا جائے کیونکہ وہ اپنے ہال میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ قبل ازیں وہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے لیکن اسے اگری پاڑہ کے کانفرنس ہال منتقل کیا گیا تھا ۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے پہلے ان کی اخباری نمائندوں سے بات چیت جاریہ ہفتہ کے اوائیل میں جنوبی ممبئی کے ٹرائی ڈنٹ ہوٹل میں مقرر تھی لیکن اسے بھی محفل ہال منتقل کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT