Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائیک کے این جی او لائسنس تجدید معاملہ میں چار افسر معطل

ذاکر نائیک کے این جی او لائسنس تجدید معاملہ میں چار افسر معطل

نئی دہلی۔/2 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے لائسنس کی تجدید کرنے میں مدد کرنے والے چار افسران کو معطل کردیا ہے ۔وزارت نے یہ کارروائی کل دیر رات کی۔ معطل کئے گئے افسران میں جوائنٹ سکریٹری فارن افے ئرس ‘ دو انڈر سکریٹری اور ایک سیکشن افسر شامل ہیں۔ لائسنس کو ایسے وقت دوبارہ جاری کیا گیا جب ذاکرنائک کے ادارہ پرخفیہ ایجنسیوں کی نگاہ ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائک پر نوجوانو ں کو بھڑکانے اور پیس ٹی وی کے ذریعہ مبینہ طور پر انتہاپسندی کا درس دینے کا الزام ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے لیکن ان افسروں نے اس بات کو نظر انداز کیا ۔ اس لئے انہیں معطل کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے لائسنس کی تجدید کے لئے قانون بنائے ہیں۔ لیکن جب معاملہ چل رہا ہو تو تجدید نہیں ہوسکتی ۔ یہ پورا معاملہ آن لائن رکھا گیا ہے تاکہ کو ئی گڑبڑی نہ ہو۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT