Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائیک کے سر پر شیعہ تنظیم کا 15 لاکھ روپئے نقد انعام

ذاکر نائیک کے سر پر شیعہ تنظیم کا 15 لاکھ روپئے نقد انعام

نئی دہلی ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شیعہ گروپ نے مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے سر پر 15 لاکھ روپئے انعام رکھا ہے ۔ حسینی ٹائیگرس نامی اس گروپ نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ نائیک دراصل ’’کھل نائیک‘‘ (ویلن) ہیں ۔ انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی اہانت کی اور جو کوئی ذاکر نائیک کا قتل کرے گا اسے یہاں اور اخروی زندگی میں کامیابی ملے گی اس کے ساتھ ساتھ ہماری طرف سے نقد انعام بھی دیا جائے گا ۔ سید کلب حسین نقوی اس تنظیم کے صدر ہیں وہ نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ممتاز عالم دین سید کلب صادق کے فرزند ہیں۔ سید کلب حسین نقوی نے کہا کہ ذاکر نائیک ’’کافر ‘‘ ہے ۔ انہوں نے ہمارے علماء کی بھی توہین کی اور اب وہ یہ کہتے ہوئے خود کا دفاع کررہے ہیں کہ دہشت گردوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT